سابق امریکی زیر خارجہ ہلیری کلنٹن کورونا کا شکار

لہذا براہ کرم اپنے آپ کو ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگائیں، اگر آپ نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ٹسٹ منفی آنے کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں کورونا کے ٹسٹ میں مثبت پائی گئی ہوں۔ میں ہلکی علامات کے ساتھ ٹھیک محسوس کر رہی ہوں۔ میں شکر گزار ہوں کہ کورونا ویکسین ہمیں اس سنگین بیماری سے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

لہذا براہ کرم اپنے آپ کو ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگائیں، اگر آپ نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ٹسٹ منفی آنے کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

کلنٹن نے کہا’’اس نے خود کو اس وقت تک قرنطینہ کر لیا ہے جب تک کہ پورا گھر صاف نہیں ہو جاتا۔ ایسے میں اگر فلمیں تجویز کی جائیں تو اسے سراہا جائے گا‘‘۔ ہلیری کلنٹن کی یہ ٹویٹ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے کہ انہوں نے دوسری بار مثبت ٹسٹ کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button