شمالی بھارت

پٹاخہ فیکٹری میں سلسلہ وار دھماکہ، 6 افراد ہلاک (ویڈیو)

انتظامیہ نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہردا نگر کے مضافات میں واقع ایک کالونی میں پٹاخے کی فیکٹری چل رہی ہے۔ اس کے دو تین گودام بھی ہیں، جہاں دھماکہ خیز مواد رکھا جاتا ہے۔

ہردا: مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع ہیڈکوارٹر میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آج اچانک سلسلہ وار دھماکوں کی وجہ سے پورا شہر دہل گیا اور اس کی وجہ سے اب تک چھ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، کم از کم 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

انتظامیہ نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہردا نگر کے مضافات میں واقع ایک کالونی میں پٹاخے کی فیکٹری چل رہی ہے۔ اس کے دو تین گودام بھی ہیں، جہاں دھماکہ خیز مواد رکھا جاتا ہے۔

 دن میں 11.30 کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔ دھماکے کی آواز اور تھرتھراہٹ کئی کلومیٹر کے علاقے میں سنی اور محسوس کی گئی۔

انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا اور ہردا کی تمام فائر گاڑیوں کے علاوہ قریبی اضلاع سے فائر گاڑیوں اور ملازمین کو بھی بلایا گیا۔ بھوپال اور اندور سے بھی ماہرین کی ٹیمیں بھی ہردا بھیجی گئی ہیں۔ دریں اثنا، انتظامیہ نے اس واقعے میں چھ افراد کی ہلاکت اور کم از کم 50 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوپہر 1.30 بجے تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق، زخمیوں کو اندور اور بھوپال بھیجا جا رہا ہے، جو ہردا سے تقریباً 150 سے 225 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں اس کے علاوہ آس پاس کے رہائشی علاقوں میں بھی سینکڑوں افراد رہائش پذیر ہیں۔

 دھماکے کی خوفناک آواز سن کر لوگ اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ انتظامیہ نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔