سابق مس تلنگانہ کا لائیو سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے اقدام خودکشی

مس تلنگانہ نے آن لائن اپنی ویڈیو کو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیوکو دیکھتے ہی اس کی سہیلیوں نے فوری طورپر ڈائل 100کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی۔

حیدرآباد: سابق مس تلنگانہ نے لائیو سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد کے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس کی شناخت سابق مس تلنگانہ ہنسنی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس نے آن لائن اپنی ویڈیو کو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیوکو دیکھتے ہی اس کی سہیلیوں نے فوری طورپر ڈائل 100کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حمایت نگر روڈنمبر6پر واقع اس کے فلیٹ پہنچی اور اس کو حیدرگوڑہ کے ایک اسپتال میں داخل کروادیاجہاں وہ زیرعلاج ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button