سال 2022 میں عام تعطیلات کا اعلان

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر(رمضان)، عید الضحیٰ (بقر عید)، یوم عاشور، اور میلاد النبی ؐ کی عام تعطیلات کا جو فہرست میں اعلان کیا گیا ہے اس میں رویت ہلال کے اعتبار سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔


حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے قانون بیع وشراء کے تحت سال2022 میں اختیاری کے ساتھ عام تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ہر ماہ، تمام سرکاری دفاتر کو ہر اتوار، دوسرے ہفتہ کی تعطیل رہے گی، تاہم فروری کا دوسرا ہفتہ کام کا دن رہے گا۔ حکومت نے یکم جنوری2022 کو سال نو کی تعطیل کا اعلان کیا ہے مگر اس کے متبادل کے طور پر فروری کے دوسرے ہفتہ کو کام کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر(رمضان)، عید الضحیٰ (بقر عید)، یوم عاشور، اور میلاد النبی ؐ کی عام تعطیلات کا جو فہرست میں اعلان کیا گیا ہے اس میں رویت ہلال کے اعتبار سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

ان تعطیلات تواریخ کی تبدیلی کا اعلان میڈیا کے ذریعہ کیا جائے گا۔ سال2022میں 28 عام تعطیلات رہیں گے۔ فہرست کے مطابق یکم جنوری کو سال نو، 14جنوری کو بھوگی، 15جنوری کو سنکرانتی / پونگل،26 جنوری کو یوم جمہوریہ، یکم مارچ کو مہاشیواراتری، 18 مارچ کو ہولی، 2، اپریل کو اگادی،5/ اپریل کو بابو جگجیون رام جینتی،10/ اپریل کو سری رام نومی، 14/ اپریل کو امبیڈکر جینتی،15/ اپریل کو گڈ فرائی ڈے، 3مئی کو عید الفطر، 4مئی کو عید الفطر کی دوسرے دن کی تعطیل،10 جولائی کو عید الضحیٰ، 25 جولائی کو بونال، 9/ اگست کو یوم عاشور، 15/ اگست کو یوم آزادی،20 / اگست کو کرشنا اشٹمی،31/ اگست کو ونائک چتورتھی، 25 ستمبر کو بتکماں کا آغاز،2/ اکتوبر کو گاندھی جینتی، 5 /اکتوبر کو وجئے دشمی،6/ اکتوبر کو وجئے دشمی کا دوسرا دن،9/ اکتوبر میلاد النبیؐ،25/ اکتوبر کو دیوالی،8 نومبر کو کارتیکا پونم/ گرونانک جینتی،25دسمبر کو کرسمس اور26دسمبر کو باکسنگ ڈے کی عام تعطیل رہے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button