سبھاش پرب کا مصر سے اخراج،نیرؤ مودی بینک فراڈ کیس میں سی بی آئی کی اہم کامیابی

پرب‘ملک کے سب سے بڑے بینکنگ اسکام کے تعلق سے بہت کچھ بتاسکتا ہے۔ نیرؤ مودی لندن کی جیل میں بند ہے جبکہ میہول چوکسی نے کیریبین جزائری ملک اینٹیگا اینڈ باربوڈا کی شہریت 2017 میں حاصل کرلی۔

نئی دہلی: 7 ہزار کروڑ کے نیرؤ مودی بینک فراڈ کیس کے کلیدی ملزم سبھاش شنکر پرب کا منگل کے دن قاہرہ سے ”اخراج“ عمل میں آیا۔ یہ اخراج طویل سفارتی اور قانونی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم  50 سالہ پرب کو ہندوستان واپس لانے مصر کے دارالحکومت گئی تھی جسے مفرور جوہری نیرؤ مودی نے قاہرہ کے مضافات میں غیرقانونی حراست میں رکھا تھا۔

سی بی آئی‘ نیرؤ مودی کی فائر اسٹار ڈائمنڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر (فینانس) پرب کا پیچھا کررہی تھی۔ سمجھاجاتا ہے کہ وہ پنجاب نیشنل بینک سے 7ہزار کروڑ روپے نکالنے کے لئے جو لیٹرس آف انڈر ٹیکنگ (ایل او یو) داخل کئے گئے تھے ان کا کلیدی گواہ ہے۔2018میں اسکام کا پتہ چلنے کے بعد پرب اُن اکزیکٹیوز میں ایک تھا جو مودی کے ارکان خاندان اور ماموں میہول چوکسی کے ساتھ لاپتہ ہوگئے تھے۔

ہندوستان نے پرب کے خلاف انٹرپول ریڈکارنر نوٹس جاری کرائی تھی۔ اسے جانکاری ملی کہ پرب کو مودی کے آدمیوں نے غیرقانونی حراست میں رکھا ہے۔ اسے دُبئی سے مصر لے جایا گیا۔ ہندوستان نے اس کی سیفٹی کے تعلق سے تشویش ظاہر کی تھی۔ طویل سفارتی اور قانونی کارروائی کے بعد سی بی آئی‘پرب کے اخراج میں کامیاب رہی۔

پرب‘ملک کے سب سے بڑے بینکنگ اسکام کے تعلق سے بہت کچھ بتاسکتا ہے۔ نیرؤ مودی لندن کی جیل میں بند ہے جبکہ میہول چوکسی نے کیریبین جزائری ملک اینٹیگا اینڈ باربوڈا کی شہریت 2017 میں حاصل کرلی۔ اس نے سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعہ یہ شہریت حاصل کی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button