سدالہ موضع کے اسکول کی سڑک کو پختہ بنانے طلبہ کا مطالبہ

سدالہ گورنمنٹ ہائی اسکول کے جماعت نہم کے طلباء نے فیس بک کے ذریعہ وزیر بلدی نظم ونسق سے چارکیلو میٹر طویل سڑک کو پختہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ضلع سرسلہ کے سدالہ دیہات کے چند طلباء نے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ سے اسکول کے لئے پختہ سڑک کی تعمیر کی درخواست کی۔

سدالہ گورنمنٹ ہائی اسکول کے جماعت نہم کے طلباء نے فیس بک کے ذریعہ وزیر بلدی نظم ونسق سے چارکیلو میٹر طویل سڑک کو پختہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

طلباء نے ایک ویڈیو بنا کر کے ٹی راما راؤ کو ایصال کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلع سرسلہ کے کوناراؤ پیٹ منڈل کے منگالہ پلی سے سدالہ تک بی ٹی روڈ تعمیر کی جائے۔

منگالہ پلی کے طلباء اسکول جانے کیلئے اسی روڈ کا استعمال کرتے ہیں اور خستہ ہال سڑک کی وجہ سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

طلباء نے تحریر کیا کہ دیہات میں ایساء کوئی لڑکا نہیں ہے جو اس سڑک پر گرنے سے زخمی نہیں ہوا ہو۔ طلباء نے کہا کہ سڑک کی مرمت کیلئے بار بار اپیل کے باوجود منتخبہ نمائندوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button