سرکاری اسکیمات پر غریب عوام کااولین حق:سرینواس گوڑ

محبوب نگر: ریاستی وزیر ایکسائز، کھیل، سیاحت و ثقافت ڈاکٹر وی سرینواس گوڑنے جمعرات کو محبوب نگر ضلع پریشد کانفرنس ہال میں سب کی یوجنا سب کا وکاس اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ 2022-23 پر ضلع پریشد کے خصوصی پلینری اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو حکومت کے رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایکشن پلان کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔ اس کیلئے زیڈپی ٹی سی اور ایم پی پیزسے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر کام کی تجاویز روانہ کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مرکز کو 55,000 کروڑ روپے کی آمدنی دینے والی تلنگانہ ریاست یہ دوسری سب سے بڑی جی ڈی پی پیدا کرنے والی ریاست بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کرنی چاہئے کہ سرکاری اسکیمات غریب ترین اور جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو دی جائیں۔

Back to top button