سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلان،عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبا کا جشن

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی 80,039ملازمتوں پر تقرری کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری کرنے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے ریاستی اسمبلی میں اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ نے جشن منایا۔طلبا ریلی کی شکل میں عثمانیہ یونیورسٹی کے آرٹس کالج پہنچے جہاں انہوں نے چیف منسٹر کے اس اہم اعلان کا استقبال کیا اور جشن منایا۔

جشن منانے والوں میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی طلبہ تنظیم ٹی آرایس وی سے وابستہ ارکان بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے بے روزگار نوجوانوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل کی ہے۔ طلبا نے ان کے اس اعلان کو فال نیک قراردیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ طلبا کو اس اعلامیہ سے فائدہ پہنچے گا۔ان طلبا نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی تصویر کے ساتھ ٹی آرایس اور وزیراعلی کے حق میں نعرے لگائے۔

Back to top button