سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کے سی آر کے اعلان کا جگاریڈی نے استقبال کیا

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے آج اسمبلی میں اہم اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا استقبال کیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعلان پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کا شخصی طورپر شکریہ اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ملحقہ تنظیموں این ایس یو آئی،یوتھ کانگریس نے ملازمتوں کی فراہمی کے مطالبے کے لیے دھرنا دیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ کانگریس پارٹی کی صدرسونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے دیا تھا۔انہوں نے ساتھ ہی ذاتی اراضیات رکھنے والوں کو تین لاکھ روپئے مکان کی تعمیر کے لئے رقمی امداد سے متعلق چیف منسٹر کے اعلان کا بھی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان 91 ہزار کے علاوہ دیگر ملازمتیں بھی پُر کی جائیں۔

Back to top button