دہلی

یمنا کی سطح آب خطرہ کے نشان سے اوپر، 1978 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

دریائے یمنا کی سطح آب چہارشنبہ کے دن 207.54 میٹر تک پہنچ گئی جو خطرہ کے نشان سے 2میٹر زائد ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن(سی ڈبلیو سی) کے اعدادوشمار کے مطابق 1978 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

نئی دہلی: دریائے یمنا کی سطح آب چہارشنبہ کے دن 207.54 میٹر تک پہنچ گئی جو خطرہ کے نشان سے 2میٹر زائد ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن(سی ڈبلیو سی) کے اعدادوشمار کے مطابق 1978 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج
ای ڈی ٹیم، کجریوال کے پی اے کے دیوان خانہ میں بیٹھی رہی
جیل میں ڈال دیاجاؤں تب بھی ترقیاتی کام رکنے والے نہیں: کجریوال
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری

1978 میں سطح آب 207.49 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ سطح آب بڑھنے سے بہنے والا پانی شمالی دہلی کے چندی گڑھ اکھاڑہ کے قریب رنگ روڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حکام رنگ روڈ تک پانی کو پہنچنے سے روکنے کے لئے ریت سے بھرے تھیلے استعمال کررہے ہیں۔

کشمیری گیٹ کے قریب ایک گاؤشالہ پوری طرح زیرآب آگئی۔ سی ڈبلیو سی کے بموجب یمنا میں خطرہ کا نشان 205.33 میٹر ہے۔ اسی دوران دہلی پولیس کے عہدیدار ریسکیو آپریشن میں ہاتھ بٹارہے ہیں۔

منڈالی علاقہ میں انہوں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کشتی استعمال کی۔ لوگوں کو سمجھایا جارہا ہے کہ علاقہ کا تخلیہ کردیں لیکن ان لوگوں کے لئے اپنی جان سے زیادہ مال مویشی کی اہمیت ہے۔

دہلی پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطی اقدام کے طورپر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔