سری لنکا میں کاغذ کی عدم دستیابی، اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سری لنکا کے محکمہ تعلیم کےحکام کا کہنا ہےکہ ٹسٹ پیپرز کے لئے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے مغربی صوبہ میں اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئےگئے ہیں۔

کولمبو: کورونا کے سبب شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیئےگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے محکمہ تعلیم کےحکام کا کہنا ہےکہ ٹسٹ پیپرز کے لئے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے مغربی صوبہ میں اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اسکول طلبا کے لئے امتحان پیر سے شیڈولڈ تھے۔ خیال رہے کہ سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی کمی کا شکار ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button