سری لنکا نے ہندوستان سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض مانگا

شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا نے ایگزم بینک آف انڈیا سے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض مانگا ہے تاکہ اس رقم سے ایندھن درآمد کیا جاسکے۔

کولمبو: شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا نے ایگزم بینک آف انڈیا سے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض مانگا ہے تاکہ اس رقم سے ایندھن درآمد کیا جاسکے۔

ڈیلی ایف ٹی اخبار نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں سری لنکا کی حکومت نے ہندستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی وزیر توانائی کنچنا وجیسیکرا نے کہاکہ پیر کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ایگزم بینک آف انڈیا سے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض لینے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ رقم ایندھن کی قلت کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے رقم کی ادائیگی کے لیے مزید ایک سال کے ساتھ سات سال کا وقت مانگا ہے۔

مسٹر وجیسیکرا نے کہا کہ سری لنکا پہلے ہی ایگزم بینک سے پچاس کروڑ ڈالر اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے بیس کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو جون سے ایندھن کی درآمد کے لیے تقریباً 53 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

تبصرہ کریں

Back to top button