کھیل

امریکہ کی مشہور سیاہ فام ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کوئن آف دی کورٹ

سرینا ولیمز ایک انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ سرینا کے والد رچرڈ ولیمز پیشے کے اعتبار سے ٹینس کوچ تھے۔ اسی لیے رچرڈ کی خواہش تھی کہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ کم از کم ٹینس کھلاڑی بن کر نام روشن کرے۔

نئی دہلی: سرینا ولیمز امریکہ کی مشہور سیاہ فام ٹینس کھلاڑی ہیں سرینا عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار،ایک قابل فیشن ڈیزائنر اوراپنی مدھر آوازکے اعتبار سے وائس اوور آرٹسٹ بھی ہیں سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمزکا آج یوم پیدائش ہے 26 ستمبر 1981 کو مشی گن میں پیدا ہونے والی سرینا 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ سرینا کا پورا نام سرینا جیمک ولیمز ہے ۔

ان کے رفقا ان کو میکا، ماما سمیش کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ ان کا آبائی شہر ساگیناو، مشی گن، امریکہ ہے۔ سرینا نے آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف فورٹ، لاڈرڈیل کالج سے تعلیم حاصل کی۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد انہوں فیشن ڈیزائننگ میں بھی گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔

سرینا ولیمز ایک انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ سرینا کے والد رچرڈ ولیمز پیشے کے اعتبار سے ٹینس کوچ تھے۔ اسی لیے رچرڈ کی خواہش تھی کہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ کم از کم ٹینس کھلاڑی بن کر نام روشن کرے۔

ان کے والد نے پیدائش سے پہلے ہی اپنی بیٹی کو ٹینس کھلاڑی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔لیکن غربت اور جدوجہد سے بھرپور زندگی کے ہوتے ہوئے ان کےوالد رچرڈ نے اپنی دونوں بیٹیوں سرینا اور وینس کو اپنے اصرار سے اتنا بڑا ٹینس کھلاڑی بنا دیاکہ آج دنیا میں ان کے کھیل کو سب سراہتے ہیں۔

ان کی دونوں ہی بیٹیوں وینس اور سرینا نے اپنے والد رچرڈ سے ٹینس کی تربیت لینا شروع کر دی۔سرینا کے والد رچرڈ ولیمز پر ’کنگ رچرڈ‘ کے نام سے بائیوپک بھی بنائی گئی ہے، جسے آسکرز میں 5 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔