سعودی شہر الخرج میں 500 میٹر طویل افطار دسترخون کا چہارشنبہ کو اہتمام

الخرج میونسپلٹی میں متعدد رضا کاروں اور خانگی شعبہ کی کمپنیوں کے ساتھ اس دسترخوان کااہتمام کیا ہے۔ اگرچیکہ یہ ایک بڑا دسترخوان ہے تاہم اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ اس دسترخوان سے کوئی ریکارڈ قائم نہیں ہوگا۔

الخرج(سعودی عرب): سعودی عرب کے شہر الخرج چہارشنبہ کو 500 میٹر طویل رمضان افطار دسترخوان کااہتمام کیاجارہاہے۔ الخرج میونسپلٹی میں متعدد رضا کاروں اور خانگی شعبہ کی کمپنیوں کے ساتھ اس دسترخوان کااہتمام کیا ہے۔ اگرچیکہ یہ ایک بڑا دسترخوان ہے تاہم اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ اس دسترخوان سے کوئی ریکارڈ قائم نہیں ہوگا۔

تاہم ایک خصوصی رمضان پروگرام کااہتمام شرکت کرنے والوں کے لیے منتظمین نے تیار کیاہے جس میں بچوں کے تھیٹر اور کمیونٹی پروگرام بعنوان ”رمضان ماضی میں“ ہوگا۔ بچوں کے مقابلہ کنگ عبدالعزیز پارک میں 5 دن تک منعقد کئے جائیں گے جو سلیمانیہ ضلع میں واقع ہے۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button