سوشیل میڈیا

ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ چار اضافی فونس پر استعمال کرنے کی سہولت، جلد آرہا ہے نیا فیچر، جانئے طریقہ کار کیا ہے؟

بتایا گیا ہے کہ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے چار اضافی اسمارٹ فونز تک لنک کئے جاسکتے ہیں اور دیگر آلات جیسے کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ وغیرہ پر لاگ اِن کرنے کے لئے صرف بنیادی فون سے ہی اجازت دی جاسکتی ہے۔

دہلی: آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایک ساتھ چار موبائل فونس پر استعمال کرسکیں گے۔ میٹا نے اب صارفین کو دوسرے فون سے بھی اپنے اکاؤنٹ میں سائن اِن کرنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، ٹھیک اسی طرح جیسے آپ اپنے کمپیوٹر یا ٹیبلیٹ پر ایک ہی اکاؤنٹ سے سائن اِن کرتے ہیں۔

اس نئے فیچر کا ابھی ابھی اعلان کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کے صارفین کئی سالوں سے ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت دینے کا مطالبہ کرتے آرہے تھے۔ جس طرح کمپیوٹر کے ویب براؤزر یا ایپس کے ذریعے واٹس ایپ کو ایک سے زائد ڈیوائسز پر استعمال کرنا ممکن ہوا ہے، اسی طرح اب آپ کا واٹس ایپ ایک سے زائد فونس پر کام کرے گا۔

کمپنی کے ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے پیغام کے سلسلے جاری رکھ سکیں گے اور سیکیورٹی یا رازداری سے سمجھوتہ کئے بغیر متعدد ڈیوائسز کے ذریعہ اپنی تمام تصاویر اور دیگر میڈیا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے چار اضافی اسمارٹ فونز تک لنک کئے جاسکتے ہیں اور دیگر آلات جیسے کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ وغیرہ پر لاگ اِن کرنے کے لئے صرف بنیادی فون سے ہی اجازت دی جاسکتی ہے۔

یہ عمل واٹس ایپ ویب کو اجازت (ایپ پرمیشن) دینے جیسا ہے۔ صارفین کو ایک QR کوڈ اسکین کرنا پڑے گا حالانکہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ متبادل کے طور پر OTP پر مبنی تصدیقی نظام پر کام کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی منسلک ڈیوائس پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لئے بنیادی فون کو آن کرنے یا ڈیٹا کنکشن آن رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

طریقہ:

اپنے اُس ڈیوائس پر WhatsApp کھولیں جسے آپ سیکنڈری اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے پرائمری فون پر واٹس ایپ کھولیں اور سیٹنگز میں لنکڈ ڈیوائسز سیکشن تلاش کریں۔

لنک اے ڈیوائس پر ٹیاپ کریں۔

اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کے لئے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اب آپ کے پرائمری فون کا کیمرہ ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ اسے سیکنڈری ڈیوائس پر دکھایا جانے والا QR کوڈ کیپچر کرنے کے لیے استعمال کریں۔ (نیا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد QR کوڈ دکھائی دے گا)۔

آپ کو بس اتنا ہی کرنا ہے۔ یہ عمل بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ واٹس ایپ ویب پر لاگ ان کرتے ہیں۔  

کیو آر کوڈ میں شناخت کرنے والی منفرد معلومات ہوتی ہیں جو واٹس ایپ کو اس بات کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ دونوں ڈیوائسز آپ کے ہیں اور آپ نے ان کا جوڑا بنانے کا آغاز کیا ہے۔