حیدرآباد

بی آر ایس رکن کونسل کوشک ریڈی قومی کمیشن برائے خواتین کے روبرو حاضر

خواتین کے قومی کمیشن نے واضح کیا تھا کہ کوشک ریڈی کے الفاظ گورنر کے وقار کی توہین ہیں۔گزشتہ ماہ کوشک ریڈی نے کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں گورنر کے بارے میں مبینہ طورپر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن قانون ساز کونسل کوشک ریڈی قومی کمیشن برائے خواتین کے سامنے حاضر ہوئے۔ کمیشن نے تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کے خلاف نامناسب ریمارکس کا ازخودنوٹ لیتے ہوئے پر کوشک ریڈی کو نوٹس جاری کی تھی اورہدایت دی تھی کہ وہ کمیشن کے سامنے حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
کوشک ریڈی کوویمن کمیشن کے سامنے آج حاضرہونے کاحکم
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری

خواتین کے قومی کمیشن نے واضح کیا تھا کہ کوشک ریڈی کے الفاظ گورنر کے وقار کی توہین ہیں۔گزشتہ ماہ کوشک ریڈی نے کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں گورنر کے بارے میں مبینہ طورپر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے شدید تنقید کے بعد اس معاملہ کو اپنے طورپر لیتے ہوئے نوٹس جاری کی تھی۔