سعودی عرب میں آج سے ماسک اور سماجی فاصلہ کی پابندی لازمی

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سوشل ایکٹیویز میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہے‘۔

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سوشل ایکٹیویز میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہے‘۔

وزارت داخلے نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ جمعرات 30 دسمبر سے صبح 7 بجے سے ہوگا‘۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’متعلقہ صحت اداروں کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ میں ملک میں کورونا وائرس اور اس کی نئی قسموں کی تازہ ترین صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے‘۔

اس بنا پرکہ حکومت کے نزدیک شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیصلے کئے گئے ہیں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سرگرمیوں اور سوشل تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی‘۔’اس فیصلے کا نفاذ جمعرات 30 دسمبر سے صبح 7 بجے سے ہوگا‘۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button