حیدرآباد

صفا بیت المال اور منبر و محراب فاونڈیشن کے اشتراک سے مختلف فنی کورسس

آدمی مال و دولت کے حاصل کرنے میں اپنی توانائی خرچ کرتا ہے۔ ایک ہنرمند اور فن میں ماہر شخص جس قدر مال و دولت کماتا ہے وہ یقیناً زیادہ ہی ہوتی ہے۔

حیدرآباد: آدمی مال و دولت کے حاصل کرنے میں اپنی توانائی خرچ کرتا ہے۔ ایک ہنرمند اور فن میں ماہر شخص جس قدر مال و دولت کماتا ہے وہ یقیناً زیادہ ہی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
رہبر فاونڈیشن اور صفا بیت المال سے ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
رہبر فاونڈیشن اور صفا بیت المال سے ایک سو ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

فن میں کمال پیدا کر لو مال خود بخود آجائے گا۔ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال اور بانی و صدر منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا نے مختلف شعبہ جات میں تربیت پانے والی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سر ٹیفکیٹ حاصل کر لینا کمال نہیں کمال آپ کی شخصیت میں ہونا چاہیے۔

واضح ہو کہ صفا بیت المال انڈیا اور منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے اشتراک سے راشد بلڈنگ قبا سنٹر وادی مصطفی شاہین نگر میں متعدد علمی فنی رفاہی و سماجی خدمات کا انتظام و اہتمام ایک سال سے جاری ہے۔

چنانچہ آج مہندی ڈیزائننگ کمپیوٹر ٹریننگ کورس اور ٹیلرنگ سنٹر ان تینوں شعبہ جات سے تربیت حاصل کرنے والی51 طالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر الخبر دمام میں مقیم حیدرآباد کی شخصیت جناب حمید الدین احمد قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے اسناد و انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر اچانک فیصلہ لیا گیا اور مہندی ڈیزائننگ کی تربیت یافتہ طالبات سے کہا گیا کہ صرف پانچ منٹ میں انہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔ چنانچہ ان طالبات نے بہترین مظاہرہ کیا اور اول و دوم اور سوم آنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔