سعودی عرب کے انتظامات انتہائی بہتر: عازمین حج

شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کی راست نگرانی میں حج کمیٹی انتظامات میں سرگرم ہیں۔ فلسطین کی عازم حج وداد ابراہیم نے انتہائی خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی حکومت سے اِس سلسلہ میں اظہار تشکر کرتی ہیں۔

جدہ: سعودیہ عرب کی جانب سے عازمین حج کے لئے جو خدمات انجام دی جارہی ہیں اُس کی ستائش کرتے ہوئے کئی عازمین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے خدمت کی جارہی ہیں، وہ انتہائی بہترین ہے جس سے ہم مطمئن ہیں۔

عہدیداروں کے علاوہ فوج اور سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے اِس مقصد کے لئے انٹی گریٹیڈ سسٹم سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ سرحد پر متعین عہدیداروں کی جانب سے عازمین حج کا استقبال کیا جارہا ہے۔ عازمین حج نے حکومت کے اقدامات اور خدمات پر تشفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان حاجیوں کے لئے ممکنہ کوشش کرتے ہوئے انتظامات کو بہترین بنانے میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودیہ عرب کی جانب سے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مختلف طریقہ کار اختیار کئے جارہے ہیں۔ اِس مقصد کے لئے بتایا جاتا ہے کہ عصری تقاضوں سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ مقدس مقامات پر پہنچنے والے عازمین کے لئے بھی خاطر خواہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، جس سے عازمین حج نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ وہ حکومت کی شاندار خدمات سے بہت متاثر ہیں۔

 حکومت نے نہ صرف ایام حج کے دوران بلکہ عازمین کی وطن واپسی تک اُن کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی ہے۔ عازمین حج کے لئے طبی خدمات کی فراہمی کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی اُمور کے تعلق سے بھی واقف کروانے کے لئے پروگرامس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کی راست نگرانی میں حج کمیٹی انتظامات میں سرگرم ہیں۔ فلسطین کی عازم حج وداد ابراہیم نے انتہائی خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی حکومت سے اِس سلسلہ میں اظہار تشکر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کے لئے حکومت نے شاندار اور بہترین انتظامات کئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد حکومت کے اقدامات اور انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ایک اور فلسطینی الحمیدت نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آکر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلات رمار جگہ جگہ عازمین حج کا گرم جوشانہ استقبال کیا جارہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button