سلم علاقوں کے مسائل حل کرنے میں حکومت آگے: کے ٹی آر

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ نے آج اولڈماریڈپلی میں 468 ڈبل بیڈروم مکانات کاافتتاح کیا۔یہ مکانات جی ایچ ایم سی نے 5ایکر اراضی پر تعمیر کئے ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمودعلی‘ٹی سرینواس یادو‘ملاریڈی‘میئرجی وجئے لکشمی‘ڈپٹی مئیرسری لتاشوبھن ریڈی‘کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار‘حیدرآباد ضلع کے کلکٹر شرمن‘رکن اسمبلی جی سائنا‘ رکن کونسل ایس وانی دیوی کے علاوہ دیگر موجودتھے۔

کے تارک راماراؤنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکٹ میں ان امکنہ کی قیمت 350 کروڑ ہوتی ہے اور ایک مکان کی قیمت تقریباً ایک کروڑہوگی۔ان مکانات کوغربیوں میں مفت تقسیم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 18 ہزارکروڑکی لاگت سے 2لاکھ 75 ہزار مکانات کے تعمیری کام جاری ہیں۔

 این ایس ایس کے مطابق کے ٹی آرنے ٹوئٹرپرکہاکہ سلم علاقوں کو ترقی کے لئے حکومت کئی چیالنجس کوحل کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔ قدیم ماریڈپلی کے اس سلم علاقہ میں 468 ڈبل بیڈروم کے مکانات کوغریبوں میں تقسیم کرنے پر انہوں نے مسرت کااظہارکیا۔کچی آبادیوں کے مسائل حل کرنا ایک بہت بڑا چیالنج تھا جس کو کے سی آر نے کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے۔

 ریاستی وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے اپنی تقریرمیں کہا کہ حکومت‘ قیمتی اراضی پرغریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیرکرارہی ہے اوران امکنہ میں اہل وغریب افراد میں تقسیم کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت‘دونوں شہروں میں عوام کوہرماہ 20 ہزار لیٹر پینے کاپانی مفت سربراہ کررہی ہے۔

Back to top button