سماج وادی پارٹی، یوگی کے حریف کی بیوہ کو ٹکٹ دے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گورکھپور میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ شبھاوتی شکلا کے شوہر اوپیندر دت شکلا جو جانا پہچانا برہمن چہرہ تھے‘ 2018میں گورکھپور کا ضمنی الیکشن ہار گئے تھے۔

لکھنو: ایک غیرمتوقع اور دلچسپ موڑ میں شبھاوتی شکلا جمعرات کی شام خاموشی سے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

وہ بی جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر آنجہانی اوپیندر دت شکلا کی بیوہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گورکھپور میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ شبھاوتی شکلا کے شوہر اوپیندر دت شکلا جو جانا پہچانا برہمن چہرہ تھے‘ 2018میں گورکھپور کا ضمنی الیکشن ہار گئے تھے۔

یہ نشست یوگی آدتیہ ناتھ نے خالی کی تھی اور ضمنی الیکشن میں سماج وادی پارٹی کے پروین نشاد کی جیت ہوئی تھی۔ سننے میں آیا تھا کہ اوپیندر دت شکلا کی ہار یوگی آدتیہ ناتھ سے خراب تعلقات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

ان کی ہار کے نتیجہ میں علاقہ میں ٹھاکر۔ برہمن کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ وہ مئی 2020میں چل بسے۔ سماج وادی پارٹی شبھاوتی شکلا کو یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف میدان میں اتارکر برہمنوں کی تائید حاصل کرنا چاہتی ہے۔

گورکھپور نشست بھگوا جماعت کا گڑھ ہونے کے باوجود پہلے ہی سرخیوں میں جگہ پاچکی ہے کیونکہ آزاد سماج پارٹی کے بانی اور بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد یہاں سے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑنے والے ہیں۔

اس حلقہ میں الیکشن حیرت کی بات نہیں لیکن امیدوار کا انتخاب ٹھاکر۔ برہمن اختلافات کو بڑھاوا دے سکتا ہے جو پوروانچل کی سیاست کا خاصہ ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button