مہاراشٹرا

سمیر وانکھیڈے‘ مسلمان نہیں، کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی کی کلین چٹ

حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ سماجی انصاف نے جمعہ کے دن جاری احکام میں کہا کہ سمیر وانکھیڈے‘ پیدائشی مسلمان نہیں ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وہ مہار ذات سے تعلق رکھتا ہے جو درج فہرست ذات (ایس سی) ہے۔

ممبئی: سابق ممبئی زونل ڈائرکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سمیر وانکھیڈے کو کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی نے کلین چٹ دے دی ہے۔ انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے اس عہدیدار کے خلاف تحقیقات جاری تھیں کہ اس نے سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے ذات پات کا فیک سرٹیفکیٹ داخل کیا تھا۔

 حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ سماجی انصاف نے جمعہ کے دن جاری احکام میں کہا کہ سمیر وانکھیڈے‘ پیدائشی مسلمان نہیں ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وہ مہار ذات سے تعلق رکھتا ہے جو درج فہرست ذات (ایس سی) ہے۔

سمیر وانکھیڈے کی ذات کا مسئلہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور این سی پی قائد نواب ملک نے اٹھایا تھا۔ ممبئی ڈسٹرکٹ کاسٹ سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن کمیٹی نے شکایتوں کی جانچ کی اور کہا کہ سمیر وانکھیڈے اور اس کے باپ دیان دیو وانکھیڈے کا ہندو دھرم چھوڑکر اسلام لانا ثابت نہیں ہوا۔