مشرق وسطیٰ

آپ کیلئے آم لایا ہوں، شہباز شریف کی ترک صدر سے دلچسپ گفتگو

ترک صدر طیب اردغان نے ملک کے نئے صدر کا حلف اْٹھالیا اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

انقرہ: ترک صدر طیب اردغان نے ملک کے نئے صدر کا حلف اْٹھالیا اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کر رہے ہیں اور تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر نے کہا کہ میں آپ اور خاتون اوّل کے لیے پاکستان سے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیراعظم نے ازراہ تفنن کہا کہ آدھے آم آپ کے لیے اور آدھے خاتون اوّل کے لیے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے تقریب حلد برداری میں شرکت کی اور صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا اور دستخط کیے۔