سورو گنگولی اسپتال سے ڈسچارج

اسپتال ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ 5 دنوں کے علاج کے بعد کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کے ٹسٹ میں نیگیٹیو آنے کے بعد گنگولی کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

کولکتہ: گذشتہ دنوں کورونا سے متاثر پائے گئے بورڈ آف کرکٹ کنٹرو ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو جمعہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع نے دوپہر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ 5 دنوں کے علاج کے بعد کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کے ٹسٹ میں نیگیٹیو آنے کے بعد گنگولی کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

وہ حالانکہ طبی صلاح کے مطابق گھر پر آئیسولیشن میں رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گنگولی کو پیر کی شام کو ان کی کورونا ٹسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد مشرقی کولکتہ کے ووڈ لینڈس ملٹی اسپیشلِٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کورونا کی ہلکی علامت ہونے کے پیش نظر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد گانگولی کو پہلے مونوکلونل اینٹی باڈی کاکٹیل تھیریپی دی گئی تھی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button