تلنگانہ

انتخابی شیڈول کے ساتھ ہی کانگریس حلقوں میں بے چینی

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی کانگریس ٹکٹ کے دعویداروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی کانگریس ٹکٹ کے دعویداروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے تاحال کانگریس امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس جو کل منعقد ہوا تھا۔

امیدواروں کے انتخاب کے بغیر ختم ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسکریننگ کمیٹی کا مزید ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ توقع کی جارہی تھی کہ 70 امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کی جائے گی لیکن آج رات دیر گئے تک بھی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی۔

اسی دورن سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بعض میڈیا کی جانب سے کانگریس امیدواروں کے ناموں سے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں جو بالکل غلط ہے۔

مرکزی الیکشن کمیٹی نے تاحال کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ امیدواروں کی فہرست پر بھروسہ نہ کریں۔

مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے بہت جلد فہرست جاری کی جائے گی۔ اس وقت تک کارکن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔