حیدرآباد

بارش میں بہہ جانے والے شخص کو بچالیا گیا

ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک شخص شدید پانی کے بہاو میں اپنی بائیک کا توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک پانی میں بہہ رہی ہے، ساتھ ہی وہ بھی پانی میں بہہ رہا تھا تاہم مقامی افراد نے اس شخص کو بچایا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل شب ہوئی شدید بارش کے دوران بورابنڈہ علاقہ میں اپنی بائیک کے ساتھ بہہ جانے والے شخص کو مقامی افراد نے بچایا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک شخص شدید پانی کے بہاو میں اپنی بائیک کا توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک پانی میں بہہ رہی ہے، ساتھ ہی وہ بھی پانی میں بہہ رہا تھا تاہم مقامی افراد نے اس شخص کو بچایا۔