اسکول انتظامیہ نے طلبہ کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے

حکومت کی ہدایت کے مطابق یکم ستمبر سے آن لائن کلاسس بھی منعقد نہیں کی جائیں گی۔ تمام طلباء کو اپنے ساتھ سنیٹائز، واٹر بوٹل، اسناکس اور ڈبل فیس ماسک ساتھ رکھنا ہوگا۔

حیدرآباد: شہر کے اسکولس کی جانب سے طلباء کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے۔ حکومت نے یکم ستمبر سے ریاست بھر میں تمام سرکاری وخانگی تعلیمی اداروں کی کشادگی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلہ کے تناظر میں شہر کے چند اسکولس کی جانب سے اپنے طلباء کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے جس میں طلباء سے اسکولس میں رپورٹنگ سے قبل رضا مندی لیٹر داخل کرنا ضروری ہے۔ بغیر رضا مندی لیٹر کے کسی بھی طالب علم کو کلاس میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق یکم ستمبر سے آن لائن کلاسس بھی منعقد نہیں کی جائیں گی۔ تمام طلباء کو اپنے ساتھ سنیٹائز، واٹر بوٹل، اسناکس اور ڈبل فیس ماسک ساتھ رکھنا ہوگا۔ بغیر فیس ماسک کے اسکول میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

طلبا ء کو کووڈ19 رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ رضا مندی فارم میں اولیائے طلباء سے خواہش کی گئی کہ بچوں کو اسکول روانہ کرنے سے قبل طبی جانچ کروا کر بخار یا دوسرے عارضہ کی صورت میں فوری اسکول انتظامیہ کو واقف کرائیں گے۔

اسکول کو روانہ کرتے وقت بچوں کو فیس ماسک اور دستانے ساتھ روانہ کرنا ہوگا۔ ہر طالب علم سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے اصول پر سختی کے ساتھ عمل کرے گا اور اگر اسکول انتظامیہ اضافی شرائط عائد کرے تو اُن پر بھی عمل کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.