امریکہ میں سڑک کے بیچوں بیچ ٹرک کا دروازہ کھلنے سے ڈالروں کی بارش

سین ڈیاگو کی مشہور شاہراہ پر آرمر ٹرک کا دروازہ اچانک کھل جانے سے ٹرک میں موجود ڈالرس ہوا میں اڑ گئے۔ ہزاروں ڈالر اس طرح ہوا میں اڑے جیسے ابھی ابھی ڈالرس کی بارش ہو رہی تھی۔

کیلیفورنیا: امریکہ کے شہر کیلی فورنیا کے ہائی وے پر اچانک ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے ڈالرس سڑک پر اڑنے لگے، جس سے ڈالروں کی بارش شروع ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں سین ڈیاگو کی مشہور شاہراہ پر آرمر ٹرک کا دروازہ اچانک کھل جانے سے ٹرک میں موجود ڈالرس ہوا میں اڑ گئے۔ ہزاروں ڈالر اس طرح ہوا میں اڑے جیسے ابھی ابھی ڈالرس کی بارش ہو رہی تھی۔

آرمر ٹرک کیلی فورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جا رہا تھا۔ سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا اور ڈالر لوٹنا شروع ہوگئے، جس سے شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی اور سڑک بلاک ہوگئی۔ کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کیے۔ تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔

پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرس برآمد کر لیے۔ پولیس افسر کے مطابق شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرس سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.