امریکی فوجیوں کی افغان خاتون سے بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کابل: رواں ماہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے اعلان کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہریوں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے۔اس دوران سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔

اب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں صحافی نے بتایا کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نالے میں دھکا دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.