اونی لکھیڑا نے ہندوستان کو دلایا طلائی تمغہ

وہ ساتویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میں انہوں نے واقعی کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

ٹوکیو: ہندوستانی پیرا ایتھلیٹوں کے لئے ٹوکیو پیرالمپک میں پیر کا روز کافی شاندار رہا اور کھلاڑیوں نے ملک کے لئے طلائی ، چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے 19 سالہ اونی لیکھڑا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں 249.6 کے عالمی ریکارڈ اسکور کی برابری کرتے ہوئے ہندوستان کو ٹوکیو پیرالمپک کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔

وہ ساتویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میں انہوں نے واقعی کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

یوگیش کتھونیا نے مردوں کے ڈسکس تھرو-ایف 56 ایونٹ میں 44.38 میٹر کے سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

جیولین تھرو میں ہندوستان نے دو تمغے جیتے۔ دو بار کے اولمپک طلائی فاتح دیویندر جھاجریہ نے 64.35 میٹر کے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ سندر سنگھ گرجر نے 64.01 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.