ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات، صرف 6 پرچے رہیں گے

محکمہ نے 11کے بجائے صرف 6پیپرس پرامتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر اسکولس بھرپور کام نہیں کررہے ہیں اسی لئے محکمہ اسکولی تعلیمات نے 6پرچوں پرمشتمل ایس ایس سی امتحانات منعقد کرنے کافیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسکول ایجوکیشن محکمہ نے کہاکہ تعلیمی سال 2021-22 میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات صرف 6پرچوں پرمشتمل رہیں گے۔

محکمہ نے 11کے بجائے صرف 6پیپرس پرامتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر اسکولس بھرپور کام نہیں کررہے ہیں اسی لئے محکمہ اسکولی تعلیمات نے 6پرچوں پرمشتمل ایس ایس سی امتحانات منعقد کرنے کافیصلہ کیاہے۔

عموماً ایس ایس سی کے 11پرچے ہوتے ہیں مگر رواں تعلیمی سال کے سالانہ امتحانات کے 6پرچے رہیں گے۔جاریہ تعلیمی سال اسکولس کو166 دن چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اقامتی اسکولس کو ابھی تک نہیں کھولا گیا ہے جبکہ دیگر (ڈے اسکالر) اسکولس کی کشادگی کے باوجودطلبہ کی حاضری صدفیصد درج نہیں کی گئی ہے۔ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پرچوں کی تعداد کوکم کرتے ہوئے دوسری زبان کے طورپر اردو کا امتحان تحریر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.