ایم جی بی ایس میں ایک اسٹال پر حکام کادھاوا

آرٹی سی حکام نے مہاتماگاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس) میں اسٹال نمبر10پر اچانک دھاواکیا اور مقررہ قیمت سے زیادہ شرح پر بسکٹ پاکٹ فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اس پر ایک ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا۔

حیدرآباد: آرٹی سی حکام نے ایم آرپی سے زیادہ قیمت پراشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کاروائی کاآغاز کیا۔

آرٹی سی حکام نے مہاتماگاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس) میں اسٹال نمبر10پر اچانک دھاواکیا اور مقررہ قیمت سے زیادہ شرح پر بسکٹ پاکٹ فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اس پر ایک ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا۔

اس واقعہ کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آرٹی سی‘وی سی سجنار نے تحریر کیا کہ کئی بار انتباہ دیئے جانے کے بعد بھی اسٹال مالکین مقررہ قیمت سے زیادہ شرح پر اشیاء فروخت کررہے ہیں۔

ہماری ٹیموں نے حرکت میں آکر خاطیوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنا شروع کردیاہے۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ بس اسٹیشن میں اضافی قیمت پر اشیاء فروخت کئے جانے کے متعلق شکایتیں موصول ہورہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اضافی قیمت کی وصولی کوروکنے کیلئے متعلقہ ڈپومنیجرس سے شکایت کرنے کی اپیل کی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.