ایپل نے چین میں قرآن ایپ بند کر دی

قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

نئی دہلی: ایپل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔

قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائیٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور میں کو مانیٹر کرتی ہے۔جب چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔

چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی اسلام کو ملک کے اندر ایک مذہب کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔تاہم چین پر حقوق انسان کی خلاف ورزیوں، حتٰی کہ شنجیانگ صوبے میں ویغر مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

ایپل سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے براہ راست تبصرے کے لیے بی بی سی کو اس کی ہیومین رائٹس پالیسی سے رجوع کرنے کو کہا، جس میں لکھا ہے: ’ہم مقامی قوانین کی پیروی کرنے کے پابند ہیں، اور بعض اوقات ایسے پچیدہ مسائل سامنے آ جاتے ہیں جن پر ہم حکومتوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔‘

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.