بل گیٹس کا مسلمان داماد نائل ناصر کون ہے؟

جینیفر نے اپنے 30 سالہ گھڑ سوار منگیتر نائل ناصر سے شادی کی ہے جو مصر سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں نے گزشتہ سال جنوری میں منگنی کی تھی اور تب بھی میڈیا میں اس کا بہت چرچا ہوا تھا۔

حیدرآباد: مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس، مصری گھڑ سوار نائل ناصر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ جینیفر نے مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے 30 سالہ منگیتر نائل ناصر سے شادی کی ہے۔

دونوں نے پچھلے سال جنوری میں ہی منگنی کی تھی۔ ہفتہ کی سہ پہر نیویارک میں جینیفر اور ناصر کی شادی منانے کے لئے ایک استقبالیہ پارٹی بھی منعقد کی گئی۔

بل گیٹس کے علاوہ جینیفر کی والدہ ملنڈا نے بھی شادی میں شرکت کی۔ بل گیٹس اور ملنڈا رواں سال اگست میں ہی ایک دوسرے سے علیحدہ ہوئے تھے۔ ناصر اور جینیفر نے 2017 میں پہلی بار اپنے تعلقات کو عام کیا تھا۔

ہم آپ کو بتادیں کہ جینیفر اپنے جیون ساتھی ناصر کی طرح گھڑ سوار ہے اور ایک بار انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کھیلوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔

لوگ بل گیٹس اور ان کی بیٹی جینیفر کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن دنیا کے امیر ترین گھرانے کے داماد نائل ناصر کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو۔

شکاگو میں رہنے والے ناصر کے والدین کا تعلق مصر سے ہے۔ ناصر کی ابتدائی زندگی کویت میں گزری جہاں ان کے والدین ایک آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن فرم کے مالک ہیں۔ ناصر کا ایک بھائی ہے جس کا نام شراف ناصر ہے۔

ناصر اس وقت کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور ایک پیشہ ور گھڑ سوار ہے۔ انہوں نے اب تک بہت سے بڑے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ ناصر نے 2013، 2014 اور 2017 میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ایکویسٹرین اسپورٹس (ایف ای آئی) ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ وہ ایف ای آئی ورلڈ ایکویسٹرین کھیلوں (2014) میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

ناصر انگریزی، فرانسیسی اور عربی بول سکتے ہیں۔ اپنی اہلیہ جینیفر کی طرح اسٹانفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ جینیفر نے 2018 میں ہیومن بائیولوجی میں ڈگری حاصل کی تھی۔

ناصر نے 2013 میں معاشیات میں گریجویشن کیا تھا۔ پیشہ ور کھیلوں کی شخصیت ہونے کے علاوہ ناصر ایک تاجر بھی ہیں اور وہ ناصر اسٹیبلز ایل ایل سی نامی کمپنی چلاتے ہیں۔ سان ڈیاگو (کیلیفورنیا) میں قائم اس کمپنی کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی تھی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.