بندروں نے 2ماہ کے بچہ کو واٹر ٹینک میں پھینک دیا

بچہ کشور کمار چھت پر بنے کمرہ میں اپنی دادی کے ساتھ سورہا تھا۔ کمرہ کا دروازہ کھلا تھا۔ بندر‘ کمرہ میں گھسے اور بچہ کو اٹھالیا۔ دادی نے جب بچہ کو کمرہ میں نہیں پایا تو اس نے شورمچایا۔

باغپت (یوپی): بندروں نے 2 ماہ کے دودھ پیتے بچہ کو اس کے مکان کیا چھت سے اٹھالیا اور واٹر ٹینک میں پھینک دیا۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ بچہ کی موت واقع ہوگئی۔

بچہ کشور کمار چھت پر بنے کمرہ میں اپنی دادی کے ساتھ سورہا تھا۔ کمرہ کا دروازہ کھلا تھا۔ بندر‘ کمرہ میں گھسے اور بچہ کو اٹھالیا۔ دادی نے جب بچہ کو کمرہ میں نہیں پایا تو اس نے شورمچایا۔

ارکان خاندان نے تلاش شروع کردی۔ بچہ‘ واٹر ٹینک میں پایا گیا۔ بچہ کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ بندروں نے پہلے بھی بچہ کو لے جانے کی کوشش کی تھی لیکن رشتہ داروں کی چوکسی کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپائے تھے۔

اسٹیشن ہاؤزآفیسر (ایس ایچ او) او پی سنگھ نے کہا کہ بندر‘ بڑی آفت بنے ہوئے ہیں اور ہم نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے کچھ کرنے کو کہا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.