’بگ باس 13‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا کاانتقال

سدھارتھ دوا لینے کے بعد صبح نہیں اٹھ سکے سدھارتھ شکلا کی نعش فی الحال ممبئی کے کوپر اسپتال میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوسٹ مارٹم وہیں کیا جائے گا۔

ممبئی: ٹیلیویژن کے مشہور اداکار اور ‘بگ باس 13’ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا انتقال ہوگیا ان کی عمر 40 برس تھی ‘بگ باس13’ کے فاتح سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے رات سونے سے پہلے دوا لی تھی لیکن دوائی کون سی لی تھی اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سدھارتھ دوا لینے کے بعد صبح نہیں اٹھ سکے سدھارتھ شکلا کی نعش فی الحال ممبئی کے کوپر اسپتال میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوسٹ مارٹم وہیں کیا جائے گا۔

سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2008 میں ٹی وی شو ‘بابل کا آنگن چھوٹے نا’ سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ‘جانے پہچانے سے اجنبی، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو اور ‘لو یو زندگی’ جیسے ٹی وی شوز اور بہت سے ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔

سدھارتھ شکلا نے فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ میں بھی کام کیاتھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.