بھوپال میں بال اور مونچھیں بڑھانے والا کانسٹبل معطل

کانسٹبل راکیش رانا کیلئے جمعہ کو جاری کیا گیا معطلی کا حکم اتوار کو مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر نمودار ہوا۔

بھوپال : مدھیہ پردیش پولیس نے ڈسپلن شکنی کی پاداش میں ایک کانسٹبل کو معطل کردیا کیونکہ کانسٹبل نے اس کے بال اور مونچھیں بڑھائے تھے حالانکہ اس سے کہا گیا تھا کہ وہ انہیں تراشے۔ ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات کہی۔

کانسٹبل راکیش رانا کیلئے جمعہ کو جاری کیا گیا معطلی کا حکم اتوار کو مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر نمودار ہوا۔

راکیش‘ پولیس وہیکل ٹرانسپورٹ ونگ میں ایک ڈائیور کی حیثیت سے تعینات ہے۔

کوآپریٹیو فراڈ اور پبلک سرویس گیارنٹی کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پرشانت شرما جنہوں نے حکم جاری کیا‘ پی ٹی آئی سے کہا کہ ان کو معطل کیا گیا کیونکہ رانا نے اس کی وضع ٹھیک کرنے کے بارے میں سینئر کے حکم پر عمل نہیں کیا۔

عہدیدار نے کہا کہ جب کانسٹیبل کی وضع کا جائزہ لیا گیا تو پایا گیا کہ اس نے بال اور مونچھیں بڑھائے۔ اس کی مونچھیں گردن تک پہنچ گئی تھیں۔

اسے بال تراشنے کی ہدایت دی گی کیونکہ اس کی وضع ٹھیک نہیں تھی مگر اس نے ہدایات پر عمل نہیں گیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.