امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

اسرائیل کیخلاف امریکہ میں مظاہرے، یہودی بھی احتجاج میں شامل

امریکہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی درندگی بند کی جائے، یہودیوں نے ’یروشلم کو آزاد کرو‘ کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

واشنگٹن:اسرائیل کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے ہونے لگے ہیں، اور خود یہودی بھی فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے امریکا میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

صہیونی بربریت کے خلاف یہودی بھی سراپا احتجاج ہیں، امریکہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی درندگی بند کی جائے، یہودیوں نے ’یروشلم کو آزاد کرو‘ کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت یہودیوں کی نہیں بلکہ صہیونیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

لندن میں تعینات فلسطینی سفارتکار نے بی بی سی انٹرویو میں مغرب کی منافقت کا پول کھول دیا۔ ادھر نیویارک اور سان فرانسسکو میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، کینیڈا، اسپین، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت اردن میں بھی صہہونی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔

دنیا بھر کے مظاہرین فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔