بیوی کی خودکشی کا ویڈیو بنانے پر شوہر گرفتار

یہ صدمہ انگیز واقعہ ضلع نیلور کے آتما کور ٹاون میں کل پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں یہ شخص بیوی سے کہہ رہا تھا کہ آگے بڑھو جبکہ خاتون، کپڑے کے ایک تکڑے کی مدد سے چھت کے فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کر رہی تھی۔

امراوتی: دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی خودکشی کی فلم بندی ہی نہیں کی بلکہ اُس نے انتہائی اقدام کیلئے بیوی کو اکسایا بھی تھا۔

یہ صدمہ انگیز واقعہ ضلع نیلور کے آتما کور ٹاون میں کل پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں یہ شخص بیوی سے کہہ رہا تھا کہ آگے بڑھو جبکہ خاتون، کپڑے کے ایک تکڑے کی مدد سے چھت کے فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کر رہی تھی۔

انتہائی اقدام سے بیوی کو باز رکھنے کے بجائے شوہر نے خودکشی کا نہ صرف ویڈیو بنایا بلکہ اُس نے بیوی کو خودکشی کیلئے بھی اکسایا اور بعد میں اس ویڈیو کو اپنے سسرالی رشتہ داروں کو روانہ کردیا۔

پولیس نے ایم پنچلیا کو 31سالہ کودنداماں کی موت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم، ایک خانگی بینک کے اے ٹی ایم کا سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔

یہ خاتون، مشن آف ایلی منیشن آف پاور ٹی ان میونسپل ایریاز(MEPMA) میں ریسورس پرسن کے طور پر کام کررہی تھی۔ چند سال قبل اس جوڑے کی شادی ہوئی تھی اور انہیں دوبچے بھی ہیں۔

 پولیس کے مطابق پنچلیا، بیوی کے چال وچلن پر شک کررہا تھا اور بیوی کو ہراساں کررہا تھا۔شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کی دھمکی دی تھی جس پر شوہر نے اس سے ایسا کرنے کو کہا تھا اور جب خاتون، سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کررہی تھی تب شوہر نے اسکو روکا بھی نہیں تھا۔

 سب انسپکٹر شیوا شنکر نے بتایا کہ خودکشی پر مجبور کرنے، اکسانے پر پنچلیا کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.