بی جے پی قائد، بیوی اور ماں یرغمال؛ دن دہاڑے لاکھوں کی لوٹ

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ چودھری نے بڑواہ کے اندور اِچھا پور واقع جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اناج تاجر روی ایرن کے گھر سے آج چار نامعلوم بدمعاشوں نے تقریباً 10 لاکھ روپیے کا سونا اور نقدی کی لوٹ کی ہے۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے بڑواہ قصبے میں آج بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈیویژن جنرل سکریٹری، ان کی بیوی اور ماں کو یرغمال بنا کر نقد لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لیے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ چودھری نے بڑواہ کے اندور اِچھا پور واقع جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اناج تاجر روی ایرن کے گھر سے آج چار نامعلوم بدمعاشوں نے تقریباً 10 لاکھ روپیے کا سونا اور نقدی کی لوٹ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روی ارون آج صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے۔ اسی دوران نامعلوم بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر ان کی بیوی اور ماں کو یرغمال بنا لیا۔ جب روی گھر واپس آیا تو اسے بھی پستول کی نوک پر اندر لے جانے کے بعد یرغمال بنا لیا اور نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑواہ ڈیویژن کے جنرل سکریٹری اور اناج تاجر روی ارون نے بتایا کہ وہ جیسے ہی اسکول سے چھٹی کے بعد واپس آئے تو ایک بدمعاش انھیں پستول کی نوک پر اندر لے گیا اور یرغمالی بیوی اور ماں کو اندر سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے گھر میں رکھے ہوئے تقریباً 11 لاکھ روپے (گنے ہوئے)، بیوی، ماں اور خود کے پہنے ہوئے سونے کے زیورات اور الماریوں میں رکھی بے شمار نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.