بی جے پی کے ایک اور ایم ایل اے ٹی ایم سی میں شامل

ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی رابطے میں ہیں اور وہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کلکتہ: بی جے پی کے ایک اور ممبر اسمبلی تنموئے گھوش نے آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بی جے پی کے سابق قومی نائب صدر مکل رائے کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ تنموئے گھوش بھی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی رابطے میں ہیں اور وہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔بانکوڑہ کے بشنوپور سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی تنموئے گھوش نے ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کی موجودگی میں کمک اسٹریٹ میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس موقع پر تنموئے گھوش نے کہا کہ ’بی جے پی بنگال کی ثقافت کو نہیں سمجھتی۔ بلکہ بی جے پی بنگال کی ثقافت کو آلودہ کررہی ہے۔ اسی لیے ریاست کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ میں بی جے پی کے تمام منتخب ممبران اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ ”آپ بی جے پی میں رہ کر لوگوں کیلئے کام نہیں کر سکتے ہیں۔اگر ہمیں بنگال کی ترقی چاہیے تو ممتا بنرجی کی قیادت میں کام کرنا ہوگا۔

تنوموئے گھوش ممبرا سمبلی منتخب ہونے کے بعد سے ہی بی جے پی کے پروگراموں میں غیر حاضر تھے۔مکل رائے کی شمولیت کے بعد سے ہی تنموئے گھوش ترنمول کانگریس قیادت کے رابطے میں تھا۔ثنا، ترنمول قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی بھی ان کے رابطے میں ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.