حیدرآباد

ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے موت کا الزام۔ پرائیویٹ ہاسپٹل میں ہنگامہ آرائی

اس کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامیہ پر شدید برہمی کااظہار کیااور الزام لگایا کہ اس اسپتال نے علاج کے لئے ان سے تقریبا16لاکھ روپئے وصول کئے اور جان بھی نہیں بچائی جاسکی۔

حیدرآباد: ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے سبب رشتہ دار کی موت کا الزم لگاتے ہوئے شہرحیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور فرنیچر کو نقصان پہنچایاگیا۔

گذشتہ ماہ کی 19تاریخ کو کشن نامی شخص کو سانس لینے میں دشواری پر اس اسپتال سے رجوع کیاگیا تھا۔

اس کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامیہ پر شدید برہمی کااظہار کیااور الزام لگایا کہ اس اسپتال نے علاج کے لئے ان سے تقریبا16لاکھ روپئے وصول کئے اور جان بھی نہیں بچائی جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بھاری رقم علاج کے لئے وصول کرنے کے باوجود ڈاکٹرس نے علاج میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں مریض کی موت واقع ہوگئی۔

اس موقع پر مرض کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے باہر احتجاج بھی منظم کیا اور ان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔