تلنگانہ: کرایہ کی عدم ادائیگی، مالک نے سرکاری دفتر مقفل کردیا

تروپتی نے کہا کہ کچھ مہینوں تک تو کرایہ ادا کیا گیا تاہم بعد ازاں کرایہ کی ادائیگی روک دی گئی۔اب تک عہدیدار18ماہ کا کرایہ باقی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ضلع کریم نگر کے گنیرو ورم میں منڈل ڈیولپمنٹ پریشد آفس (ایم پی ڈی او) کو عمارت کے مالک نے قفل ڈال دیا۔ عمارت کے مالک تروپتی نے کہا کہ 18ماہ سے اس عمارت کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

ریاست میں نئے منڈلوں کے قیام کے حصہ کے طورپرایک پرائیویٹ عمارت میں یہ آفس قائم کیاگیا تھا۔جولائی 2019کو اس عمارت کا کرایہ 12,500روپئے مقرر کیا گیا تھا۔

تروپتی نے کہا کہ کچھ مہینوں تک تو کرایہ ادا کیا گیا تاہم بعد ازاں کرایہ کی ادائیگی روک دی گئی۔اب تک عہدیدار18ماہ کا کرایہ باقی ہیں۔

تروپتی نے کہا کہ جب کبھی وہ کرایہ کی ادائیگی کی بات کرتا ہے تو ٹال مٹول سے کام لیاجاتا ہے جس کی وجہ سے تنگ آکر اس نے عمارت کو قفل ڈال دیا۔

اس نے کہاکہ اس کو 2لاکھ 25ہزار روپئے کرایہ کے طورپر وصول شدنی ہے۔اس نے کہا کہ جب تک کرایہ ادا نہیں کیاجاتا وہ دفتر کو قفل ڈال رہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.