حیدرآبادکے کئی مقامات پر بارش،ٹریفک نظام درہم برہم

ریاست کے بعض اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش کی اطلاع ملی ہے۔سب سے زیادہ بارش یادادری بھونگیر ضلع میں 7.5سنٹی میٹربارش ہوئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے کئی مقامات پرآج بارش ہوئی۔صبح ہی سے بیشتر مقامات پر آسمان پر بادل نظرآرہے تھے تاہم دوپہر میں شہر کے جوبلی ہلز،بنجاراہلز،عثمان نگر،نانک رام گوڑہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔خیریت آباد، نامپلی،امیرپیٹ،کوکٹ پلی میں کم بارش درج کی گئی۔

ریاست کے بعض اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش کی اطلاع ملی ہے۔سب سے زیادہ بارش یادادری بھونگیر ضلع میں 7.5سنٹی میٹربارش ہوئی۔

جوگولامباگدوال میں 5.5سنٹی میٹر، نلگنڈہ ضلع کے ویلوگوپلی میں 5سنٹی میٹ،تُنگاتُرتی میں پانچ سنٹی میٹر، گدوال ضلع کے گُوٹو میں چار سنٹی میٹر،کھمم ضلع کے تلاڈا میں چارسنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔بارش کے سبب درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔

متعلقہ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.