خاتون ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لی گئی تھرور کی سیلفی فحش: پورندیشوری

ان کا کہنا ہے، یہ افسوسناک ہے کہ ششی تھرور لوک سبھاکو اس لئے پرکشش مانتے ہیں کیونکہ یہاں خواتین ارکان پارلیمان ہیں۔ یہ فحش ہے اور جمہوریت کے سب سے بڑے ایوان کے احترام کو کم کرنے جیسا ہے۔

ترواننتا پورم: کانگریس لیڈر ششی تھرور خواتین ارکان پارلیمان کے ساتھ اپنی سیلفی کے لئے اس وقت سرخیوں میں ہیں۔

اس تصویر پر لوگوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ہیں بی جے پی کی قومی جنرل سکریٹری دگوباتی پورندیشوری، جنہوں نے اسے فحش قرار دیا ہے۔

محترمہ پورندیشوری نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ لوک سبھا ایک مقدس جگہ ہے، جہاں عوامی امور پر بحث کی جاتی ہے، فیصلے کئے جاتے ہیں۔

یہ افسوسناک ہے کہ ششی تھرور لوک سبھاکو اس لئے پرکشش مانتے ہیں کیونکہ یہاں خواتین ارکان پارلیمان ہیں۔ یہ صنفی اور جنسی امتیاز ہے اور جمہوریت کے سب سے بڑے ایوان کے احترام کو کم کرنے جیسا ہے۔

ترواننتا پورم سیٹ سے لوک سبھاحلقہ کی نمائندگی کرنے والے تھرور پیر کو اس وقت سوالا ت کے گھیرے میں آگئے جب انہوں نے ٹویٹر پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن چھ خاتون ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

سیلفی کے ساتھ دیئے گئے کیپشن نے بھی لوگوں کی توجہ مبذول کی جس میں تھرور نے لکھا تھا کہ کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کرنے کے لئے پرکشش جگہ نہیں ہے؟ اپنی چھ ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ آج صبح۔

اس تصویر میں تھرور سپریہ سولے، پرنیت کور، تمی جاچی، میمی چکرورتی، نصرت جہاں اور جیوتی منی کے درمیان نظر آرہے ہیں۔

تنقید کے بعد انہوں نے اپنی صفائی میں ٹویٹ کیا کہ یہ سیلفی اچھے موڈ میں لی گئی ہے اور اس کی شروعات خاتون ارکان پارلیمنٹ نے کی تھی۔ انہوں نے ہی مجھے ٹویٹ کرنے کے لئے کہا۔

انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آئے تھرور نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہوا ہے لیکن مجھے اس پہل میں جوڑے جانے کی خوشی ہے جو کام کرنے کی جگہ پر دوستی کو پیش کرتی ہے۔ یہ بس اسی کے لئے ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.