دلہن کے بشمول 5افرادسیلاب میں بہہ گئے

ایک کار جس میں نوبیاہتا جوڑے کے بشمول 6 افراد سوار تھے‘ اتوارکی شب ندی کوعبورکرنے کے دوران سیلاب میں گھرگئی۔شدیدبارش کے سبب ندی میں طغیانی آئی ہوئی تھی۔مقامی افراد نے نوشہ نواز ریڈی اوران کی بہن رادھماں کوبچالیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع وقارآباداور رنگاریڈی میں دوعلحدہ واقعات میں ایک دلہن کے بشمول 5 افراد‘سیلاب میں بہہ گئے۔ بچاؤ کارکنوں نے پیر کے روزمارپلی منڈل میں تماپورکی ندی سے3 نعشوں کو برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید ایک کی تلاش جاری ہے۔

ایک کار جس میں نوبیاہتا جوڑے کے بشمول 6 افراد سوار تھے‘ اتوارکی شب ندی کوعبورکرنے کے دوران سیلاب میں گھرگئی۔شدیدبارش کے سبب ندی میں طغیانی آئی ہوئی تھی۔مقامی افراد نے نوشہ نواز ریڈی اوران کی بہن رادھماں کوبچالیا۔

ماہی گیروں اور غوطہ خوروں کی مددسے پولیس نے 3نعشوں کو برآمد کرلیا جن کی شناخت دلہن پراولیکا‘دلہن کی ہمشیرہ شروتی اور ڈرائیوررگھویندر ریڈی کی حیثیت سے کی گئی۔

مزیدایک لڑکے کی تلاش جاری ہے جو سیلاب میں بہہ گیا۔نوازریڈی اور پراولیکاکی شادی 26اگست کو انجام پائی تھی۔ شادی کے بعدوالی تقریب میں شرکت کے لئے یہ جوڑا‘کل رشتہ داروں کے ساتھ مومن پیٹ گیاتھا اور وہ اتوار کی شام راولاپلی سے روانہ ہوا۔

اس علاقہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ ڈرائیورنے اس یقین کے ساتھ کارکو آگے بڑھادیا کہ گاڑی بغیر کسی مشکل کے آگے نکل جائے گی تاہم یہ کار سیلاب میں گھر گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد بہہ گئے۔

اس طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک کار سیلاب میں بہہ گئی یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے شنکرپلی منڈل کے موضع کتہ پلی میں کل شب پیش آیاجس میں ایک 70سالہ معمرشخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 4 افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے پیر کے روز وینکٹیا کی نعش برآمد کرلی۔ یہ تمام افراد چیوڑلہ منڈل کے موضع کوکنٹلہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میں اپنے آبائی مقام ین کنتھالہ واپس ہورہے تھے کہ ان کی کارجس میں یہ افراد سوارتھے‘ندی میں پھنس گئی جہاں پانی بہت زیادہ تھا۔ چارافراد کس طرح گاڑی سے باہر نکل کر بحفاظت کنارے پر پہونچ گئے مگر وینکٹیا کارکے ساتھ بہہ گئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.