دہلی میں مسلم دُکاندار کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل، کیس درج

ویڈیومیں ملزم جو خود کو بجرنگ دل کارکن نریش کمار سوریہ ونشی بتاتا ہے، بریانی شاپ کے ورکرس سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سنت نگر ہندو علاقہ ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے جس میں ایک شخص کو دیوالی کے موقع پر نئی دہلی کے سنت نگر علاقہ میں بریانی شاپ کھولنے پر مسلم دکاندار کودھمکاتے سنا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو کا ازخود نوٹ لیا ہے۔ ویڈیومیں ملزم جو خود کو بجرنگ دل کارکن نریش کمار سوریہ ونشی بتاتا ہے، بریانی شاپ کے ورکرس سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سنت نگر ہندو علاقہ ہے۔

اس نے ورکرس کو دھمکایا کہ کسی بھی تہوار پر دکان نہ کھولی جائے۔ دکان مالک اور اس کے ورکرس نے اس واقعہ کے فوری بعد شاپ بند کردی۔

ویڈیو جمعرات کی رات لگ بھگ 9 بجے ریکارڈ ہوا اور بعد میں سوشیل میڈیا پر سرکولیٹ ہوا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ براڑی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ شناخت کے بعد ملزم کو پکڑلیا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.