دہی خریدنے کیلئے ٹرین روکنے والا پاکستانی ریلوے ڈرائیور معطل

ویڈیو کلپ میں ریلویز پر تنقید کے بعد اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلویز لاہور اڈمنسٹریشن کو حکم دیا کہ ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اس کے نائب افتخار حسین کو معطل کردیا جائے۔

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر ریلویز اعظم خان سواتی نے ایک ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کو معطل کردیا ہے جس نے دہی خریدنے کے لئے کہنا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین روکی تھی۔

وزیر ریلویز نے سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر یہ کارروائی کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روکی اور ایک دکان سے دہی خریدا۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔

ویڈیو کلپ میں ریلویز پر تنقید کے بعد اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلویز لاہور اڈمنسٹریشن کو حکم دیا کہ ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اس کے نائب افتخار حسین کو معطل کردیا جائے۔

متعلقہ

انہوں نے خبردار کی کہ میں آئندہ ایسے واقعات برداشت نہیں کروں گا اور کسی کو بھی نجی استعمال کے لئے قومی اثاثے استعمال کرنے نہیں دوں گا۔قبل ازیں پاکستان ریلویز دوران ِ سفر لوکوموٹیو پائلٹس (ڈرائیورس) اور ان کے نائبین کے موبائل فون استعمال کرنے پر امتناع عائد کیا تھا۔

انہیں مسافر گاڑیوں اور مال گاڑیوں میں سیلفی لینے‘ ویڈیو بنانے اور آئی یو میسیج ریکارڈ کرنے سے بھی منع کردیا گیا۔ پاکستان ریلویز کی حالت خراب ہے۔ آمدنی گھٹتی جارہی ہے‘ حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.