سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ایک شخص نے بیٹی کوگولی ماردی۔ بیوی نے لاش کو سوٹ کیس میں بھرنے میں مدد کی

اترپردیش پولیس نے بتایاکہ دہلی کی ایک22 سالہ خاتون جس کی لاش گذشتہ ہفتہ اترپردیش کے متھرامیں یمنا اکسپریس وے کے قریب ایک سوٹ کیس کے اندر سے ملی تھی، اسے اس کے والد نے قتل کیاتھا۔

نئی دہلی: اترپردیش پولیس نے بتایاکہ دہلی کی ایک22 سالہ خاتون جس کی لاش گذشتہ ہفتہ اترپردیش کے متھرامیں یمنا اکسپریس وے کے قریب ایک سوٹ کیس کے اندر سے ملی تھی، اسے اس کے والد نے قتل کیاتھا۔

متھرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق آیوشی چودھری کے والدین کواس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

نتیش یادونے مبینہ طورپر اپنی بیٹی کوگولی مارکرہلاک کردیاتھا۔ وہ اس بات پر برہم تھا کہ لڑکی اسے بتائے بغیر کچھ دنوں کیلئے باہر گئی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ وہ اس بات پر بھی ناراض تھاکہ اس نے ایک مختلف ذات کے شخص سے شادی کرلی ہے اوراکثر رات دیر گئے تک باہر رہتی تھی۔

پولیس نے سوٹ کیس برآمد کرنے کے بعد تحقیقات شروع کیں، فون کا پتہ لگانا شروع کیا، سوٹ کیس کی جانچ کی، سوشل میڈیاکااستعمال کیا اورخاتون کی شناخت کیلئے دہلی میں پوسٹر بھی لگائے۔

تاہم اس کے بارے میں ٹھوس معلومات اتوار کی صبح ایک نامعلوم فون کال سے موصول ہوئیں اور بعدمیں اس کی والدہ اوربھائی نے تصویروں کے ذریعہ اس کی شناخت کی۔

جنوبی دہلی کے بدر پورمیں رہنے والے باپ کوپولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ شناخت کیلئے پہونچاتھا۔