تلنگانہ

دورہ اضلاع کے دوران چندرشیکھرراو کا ہر دعوی جھوٹا:اتم کمارریڈی

تلنگانہ کے وزیرآبپاشی اتم کمارریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی آرایس کے دورحکومت کے دوران پانی کی نکاسی کا شعبہ تباہ ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآبپاشی اتم کمارریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی آرایس کے دورحکومت کے دوران پانی کی نکاسی کا شعبہ تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

انہوں نے کہا کہ اضلاع میں دورہ کے دوران سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی طرف سے کیاگیا ہر دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آرایس حکومت نے کسانوں کو فصل بیمہ بھی نہیں دیا۔ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جس میں فصل کا بیمہ نہیں ہے۔

انہوں نے گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراوکے اقتدار میں آنے کے بعد، انہوں نے فصل بیمہ کو منسوخ کر دیاتھا۔

کسانوں کو بی آرایس کے دور میں نقصان کی صورت میں انشورنس کا معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔انہوں نے پوچھا کہ کیا چندرشیکھرراو، آبپاشی کے شعبہ کے بارے میں بات کرنے کے اہل ہیں؟

انہوں نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں منصوبہ کے بغیر کمیشن کے لئے آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائن میں ترمیمات کی گئیں۔

انہیں کالیشورم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ کالیشورم کے لیے بجلی کی فراہمی پر10 ہزار کروڑ روپے سالانہ کے اخراجات عائد ہوتے ہیں۔ عوام سابق وزیراعلیٰ کے جھوٹ کا نوٹ لیں۔